خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈوائز گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کو کل تحلیل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈوائز گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی صوبائی اسمبلی کے تحلیل ہونے پر نگران صوبائی حکومت صوبے میں برسر اقتدار آ جائیگی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائزتیار کر لی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارشات قانون کے مطابق تیارکر لی گئی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ قانون کی جانب سے سفارشات تیار کرنے کے بعد اسے گورنر خیبرپختونخوا کوارسال کر دی گئی ہے خیبر پختونخوا اسمبلی کل تحلیل ہو رہی ہے