بلوچستان میں نگران حکومت کے قیام کے لئے تاحال اتفاق نہ ہو سکا

ہفتہ مئی 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بلوچستان میں نگران حکومت کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی کہیں بھی اتفاق رائے نہیں ہو سکا بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوتا نظر نہیں آ رہا بلوچستان میں صورتحال اب تک غیر واضح ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نگراں وزیر اعلی کے لیے مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے علاوہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے نگراں وزیر اعلی کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ نگراں وزیر اعلی کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہ ہو وہ تعلیم یافتہ اور نوجوان ہو2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں بلوچستان میں حکومت کا قیام نو جون 2013 کو عمل میں آیا تھا جس کے پیش نظر وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کے مطابق بلوچستان کی موجودہ حکومت کی مدت دیگر حکومتوں کے ساتھ نہیں بلکہ کچھ دن بعد ختم ہوگی حزب اختلاف کی جماعتوں کی یہ خواہش ہے کہ نگراں وزیر اعلی ایسی شخصیت جو کہ اسٹیبلشمنٹ کی دبا میں نہ آئے اور وہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنائے