نگران وزیراعلیٰ بلوچستان،قاضی اشرف اور اسلم بھوتانی ، علاالدین مری پرنس احمد علی اور کامران مرتضی کے نام شارٹ لسٹ ہوئے

ہفتہ مئی 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان ملاقات کا دوسرا رائونڈ ختم ہو گیا اجلاس میں نگران وزیراعلی کے ناموں پر غور کیا گیا گزشتہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے آٹھ آٹھ نام سامنے آئے اور سولہ ناموں میں پانچ امیدوار شارٹ لسٹ ہوئے اپوزیشن کی جانب سے قاضی اشرف اور اسلم بھوتانی کے نام شارٹ لسٹ اور حکومت کی جانب سے علاالدین مری پرنس احمد علی اور کامران مرتضی کے نام شارٹ لسٹ ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر اتفاق رائے ہو جائیگا اور موضوع شخص کو نگران وزیراعلیٰ بنایا جائیگا تا ہم اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہ اہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا بلوچستان کے مفاد میں ہوگا

متعلقہ عنوان :