اسلامی ملک کے سابق وزیراعظم کے گھر سے 3 کھرب روپے، قیمتی اشیا برآمد

ہفتہ 26 مئی 2018 20:34

اسلامی ملک کے سابق وزیراعظم کے گھر سے 3 کھرب روپے، قیمتی اشیا برآمد
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ایک اور اپارٹمنٹ سے پولیس نے 400 ہینڈ بیگز، 300 کروڑ ڈالر سمیت مہنگی گھڑیاں اور زیورات برآمد کر لئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ، نجیب رزاق کے پاس سے 26 ملکوں کی کرنسی برا?مد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اپارٹمنٹ میں موجود بیگوں میں سے 35 بیگز میں نقد رقم، 37 بیگز میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات جبکہ 284 ڈبوں میں انتہائی مہنگے ہینڈ بیگ برا?مد ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے بھی نجیب رزاق کے گھر چھاپا مار کر غیر ملکی کرنسی، زیورات اور قیمتی تحائف کو تحویل میں لے لیا تھا