پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، مسلسل فراہمی جاری ہی: آئل ایڈوائزری کونسل

ہفتہ مئی 20:46

پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، مسلسل فراہمی جاری ہی: آئل ایڈوائزری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے، آئل ایڈوائزری کونسل کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول و ڈیزل کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔آئل ایڈوائزری کونسل کے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول و ڈیزل کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں جس میں پیٹرول کا ذخیرہ 3 لاکھ ٹن ہے جبکہ مئی کے آخر تک 1 لاکھ 40 ہزار ٹن مزید پیٹرول درآمد کر لیا جائے گا۔اوسی اے سی (آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل) کے مطابق اس وقت ملک میں ڈیزل کا ذخیرہ ساڑھے 5 لاکھ ٹن ہے جبکہ رواں ماہ کے آخرتک مزید 3 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :