ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 450 پوائنٹس کا اضافہ

ْانڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا،شیئرز کی مالیت میں 91 ارب روپے کا فائدہ ہوا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:46

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 450 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

ملک میں جاری جاری سیاسی ہل چل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان جاری تھا اور حصص کی مالیت کافی حد تک گر چکی تھی، یہی وجہ ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں شیئرز کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سرمایا کار کود پڑے اور سیاسی اٴْفق پر کئی خبروں کو نظر انداز کرتے ہوئے شیئرز کی خریداری کی جس کے باعث انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 42 ہزار 74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران شیئرز کی مالیت میں 91 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث جہاں مقامی سرمایا کاروں نے حصص فروخت کیے وہی بیرونی انویسٹرز نے بھی لگ بھگ 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی قیمتیں بہت اچھی ہوچکی ہیں، مگر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سرمایا کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔