انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی کے نرخوں میں اضافہ،کوکوا اور کافی میں کمی

ہفتہ 26 مئی 2018 20:46

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی کے نرخوں میں اضافہ،کوکوا اور کافی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ کوکوا اور کافی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ایکسچینج میں خام چینی کے جولائی کے لیے سودے 0.08 سینٹ (0.65 فیصد) بڑھ کر 12.46 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 351.4 ڈالر فی ٹن کی سطح پر فلیٹ رہے۔

(جاری ہے)

جولائی میں نیویارک کے لیے کوکوا کے سودے 47 ڈالر (1.81 فیصد) کم ہوکر 2556 ڈالر فی ٹن طے پائے۔جولائی کے لیے لندن کے کوکوا کے سودے 21 پائونڈ سٹرلنگ (1.13 فیصد)کم ہوکر 1844 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 0.15 سینٹ (0.12 فیصد) گر کر 1.204 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 3 ڈالر (0.17 فیصد ) کمی کے ساتھ 1752 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :