امریکا میں گندم کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

ہفتہ 26 مئی 2018 20:46

امریکا میں گندم کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) امریکا میں گندم کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ دنیا کے اہم پیداواری علاقوں میں خشک سالی کے باعث پیداوار متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر گندم کے جولائی کے لیے سودے 12.25 سینٹ (2.3 فیصد) بڑھ کر 5.42 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 0.50 سینٹ بڑھ کر 4.05 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔سویابین کے جولائی کے لیے سودے 4 سینٹ اضافے کے ساتھ 10.40 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

متعلقہ عنوان :