امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں دمیں کمی

ہفتہ مئی 20:56

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں دمیں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ ملاقات بارے بے یقینی کی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1303.34 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 70 سینٹ (0.1 فیصد)کمی کے ساتھ 1303.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1303.3 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1302.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1301.65 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1301.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :