جاپانی صنعتی پیداوار کے اداروں کے اعتماد میں اضافہ ،خدمات کے شعبے میں ریکارڈ بہتری

ہفتہ 26 مئی 2018 20:56

جاپانی صنعتی پیداوار کے اداروں کے اعتماد میں اضافہ ،خدمات کے شعبے میں ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ مئی کے دوران جاپانی صنعتی پیداوار کے اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جبکہ خدمات کے شعبے میں ریکارڈ بہتری دیکھنے میں آئی۔ذرائع ابلاغ کی جانب سے مئی کے دوران کی گئی ایک سروے جائزہ رپورٹ کا بینک آف جاپان نے بھی جائزہ لیا، اس کے مطابق آئندہ تین ماہ کے دوران صنعتی پیداوار کے شعبے میں مزید بہتری کی توقع ہے تاہم خدمات کے شعبے میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

541 بڑی اور درمیانے سائز کی کمپنیوں پر کیے گئے سروے کے دوران 239 کمپنیوں کے حکام نے عالمی غیر یقینی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔متعدد کمپنیوں نے عالمی منڈی میں خام تیل اور خام مال کے نرخوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی جس سے اشیائ کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ کے دوران مینوفیکچررز سینٹیمنٹ انڈیکس 22 پوائنٹ کی سطح پر رہا جو اپریل کی نسبت 1 پوائنٹ زیادہ ہے جس کی وجہ موٹرساز کمپنیوں اور آئل ریفائنریوں کی بہتر کارکردگی ہے، یہ رپورٹ 9-21 مئی تک کے عرصے کی ہے جبکہ ماہ کے آخر تک اس انڈیکس کے 27 پوائنٹ تک جانے کا امکان ہے۔

ایک ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کا انڈیکس بڑھ کر 39 پوائنٹ رہا، اپریل کے دوران یہ 36 پوائنٹ کی سطح پر رہا تھا۔اس میں بہتری کی وجہ شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی طلب کے باعث جائیدادوں کی خرید و فروخت اور تعمیراتی کمپنیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔اس کے علاوہ 2020 ئ کے اولمپکس کھیلوں کے ممکنہ انعقاد کے باعث بھی تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا۔

متعلقہ عنوان :