Live Updates

پی ٹی آئی کا سو روزہ پلان مکمل اورجامع ہے : ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک انصا ف عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین اور عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے ، رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 26 مئی 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آسکتی ہے ملک میں خوشحالی تحریک انصا ف ہی لائے گی۔

آئندہ انتخابات میں عوام نے جھوٹے وعدے کرنے والوں ادرو ں پر تنقید کر نے والو ںاور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے، بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا سو روزہ پلان مکمل اورجامع ہے جو اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں چوری کی گئی دولت واپس لانا، اختیارات کی نچلی سطح تک حقیقی فراہمی، سیاست سے پاک پولیس، غربت میں کمی کے نکات شامل ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی، کاروبار کی ترقی، گھروں کی تعمیر، سیاحت کا فروغ، ٹیکس اصلاحات، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور توانائی کے بحران کا خاتمہ بھی اس پلان کا اہم حصہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی سو روزہ پلان میں اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت پاکستان بہت تیزی سے ترقی کرسکتا ہے اور غریب ، مفلوک الحال اور پسماندہ عوام خوشحال ہوسکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات