سرگودھا:ینگ ڈاکٹر کے سابق صدر رائے نوید کی شراب کے نشہ میں دھت ہو کر گاڑی کو حادثہ ،ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش کی مفصل رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کو ارسال

ہفتہ 26 مئی 2018 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ینگ ڈاکٹر کے سابق صدر رائے نوید کی شراب کے نشہ میں دھت ہو کر گاڑی کا حادثہ اور ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر سے زیادی کی کوشش کی مفصل رپورٹ بنا کر محکمہ صحت نے حکومت پنجاب کو ارسال کر دی،ذرائع کے مطابق گذشتہ روزینگ ڈاکٹرکے سابق صدر رائے نوید شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہسپتال میں داخل ہو گئے اور خاتون ڈاکٹر کی عزت پر حملہ کر دیا ، ڈاکٹر کے شور مچانے پر عملہ کے لوگوں نے ڈاکٹر کی عزب بچائی ڈاکٹر کے 15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر رائے نوید موقع سے فرار ہو گیا ، اور نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلاتے ہوئے خیام چوک میں آ کر گاڑی ایک فیملی سے ٹکر دی جس سے فیملی کی گاڑی کا بہت نقصان ہوا بعد میں ان سے گالی گلوچ کی جس پر کینٹ پولیس نے ڈاکٹر رائے نوید کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا ،ڈاکٹروں کے دبائوں پر معمولی توعیت کے جرم لگا کر ایف آئی آر کا اندارج کیا گیا،جس پر رائے نوید جی ضمانت ہو گئے ، اگلے دن ینگ ڈاکٹروں نے کینٹ پویس اسٹیشن کے ایس ایچ اور پر دبائو ڈالا کہ فوری طور پر مقدمہ خارج کیا جائے ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ فضل قادر نے کہا کہ مقدمہ کا اندار ہو چکا ہے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر ڈاکٹر آگ بگولہ ہو گئے اور تھانہ میں ہنگامہ شروع کر دیا کینٹ پولیس نے 15 سے زائد ڈاکٹرز کو حوالات میں بند کر دیا جس کے بعد ڈاکٹر کو چھوڑ دیا گیا ،محکمہ صحت نے اس تمام معاملے کی رپورٹ بنا کر حکومت پنجاب کو ارسال کر دی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے نوید کے خلاف پہلے بھی ڈی سی او آفس میں درجنوں انکوائیریاں زیر سماعت ہیں ، ان کے اس عمل پر حکومت کی جانب سے کارائی کی جائے گی ، تاکہ آئندہ کوئی بھی ہسپتال کا امن خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔