میئر سرگودھا نے نیوسٹلائٹ ٹائون میں عوامی تفریحی پارک کی کروڑوں روپے کی اراضی کو دوکانوں کی تعمیر کیلئے اونے پونے فروخت کرنے پر پی ایچ اے ،محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ سمیت سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب کیخلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) میئر سرگودھا نے نیوسٹلائٹ ٹائون میں عوامی تفریحی پارک کی کروڑوں روپے کی اراضی کو دوکانوں کی تعمیر کیلئے اونے پونے فروخت کرنے پر پی ایچ اے ،محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ سمیت سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب کیخلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا، سول جج سرگودھا الباسط مدثر علی نے فریقین کو کل 28 مئی کو عدالت میں طلب کر لیا ، پی ایچ اے سرگودھا نے محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے ساتھ مل کر نیو سٹلائٹ ٹائون میں قائم عوامی تفریحی پارک کی اراضی پر 15 دوکانیں تعمیر کی غیر قانونی نیلامی کر دی جس پر میئر سرگودھا ملک اسلم نوید نے اپنے وکیل ملک محمود انور ڈھڈی کی وساطت سے فاضل عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ایچ اے انتظامیہ کا کام پارکوں کی تذئین و آرائش کرنا اور محکمہ ہائوسنگ کا کام جائیداد کی منتقلی کرنا ہے مگر دونوں محکموں نے اختیارات کا غلط استعمالکرتے ہوئے پارکت کی اراضی کو نیلام کر کے عوام سے تفریحی سہولیات چھینے کی کوشش کی ہے ،جنہیں فوری طور پر روکا جائے اسی طرح کی ایک اور درخواست اہلیان علاقے کی طرف سے بھی فاضل عدالت کو دائر کی گئی ہے جس پر فاضل عدالت نے سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلنگ پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ پنجاب ، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر پی ایچ اے سمیت دیگر افسران کو 28 مئی کو عدالت میں طلب کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :