Live Updates

ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاریوں ، بڑھتے ہوئے جرائم اور پولیس کیخلاف ملنے والی سینکڑوں شکایات کے باوجود پنجاب حکومت نے اپنی مدت پوری ہونے سے ایک ہفتہ قبل ڈی پی او سرگودھاکو بہتر کارکردگی کا ایوارڈ دیدیا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاریوں ، بڑھتے ہوئے جرائم اور پولیس کیخلاف ملنے والی سینکڑوں شکایات کے باوجود پنجاب حکومت نے اپنی مدت پوری ہونے سے ایک ہفتہ قبل ڈی پی او سرگودھاکو بہتر کارکردگی کا ایوارڈ دیدیا ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے گذشتہ روز لاہور میں ایک سادہ تقریب کے دوران آئی جی پولیس پنجاب کی سفارش پر ضلعی پولیس سرگودھا کے کمانڈر کپٹن (ر) سہیل احمد چوہدری کو پنجاب کا بہترین ڈی پی او قرار دیتے ہوئے کیش ایک لاکھ روپے سمیت کارکردگی ایوارڈ کی سند دیدی ،یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو سال کے دوران سرگودھا پولیس کی کارکردگی ماضی کی نسبت انتہائی کمزور رہی،ڈکیتی، راہزنی، چوری ، خواتین کی بے حرمتی،بچوں اور خواتین سے زیادتی سمیت سنگین واقعات میں ریکارڈ اضافہ اور گذشتہ ایک سال کے دوران 1474 خطرناک اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاری پولیس کے خلاف گذشتہ دو سالوں کے دوران ملنے والی 41400 شکایات اور مختلف عدالتوں میں دائر 2176 درخواستیں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ سرگودھا پولیس کی کس قدر کارکردگی بہتر ہے ، سرگودھا کے شہریوں نے اس پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو شاہد اپنے دوروں پر پولیس کی سیکورٹی انتظام اچھا لگایا ہے اس لئے انہیوں نے عوام کی رائے کی بجائے آئی جی پولیس کی رائے پر آنکھیں بند کر کے یہ ایوارڈ دیا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات