سرگودھا :معمولی تلخ کلامی پر تین ملسح افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ مئی 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) معمولی تلخ کلامی پر تین ملسح افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 2 شمالی کی پٹھان برادری کے نوجوان زرولی خان کی اپنے گائوں کے عدنان اور رمضان کے ساتھ معمولی جگھڑے کے دوران تلخ کلامی ہوئی جسکی رنجش پر عدنان ، رمضان نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ زرولی خان کو گائوں کی نہر میں نہاتے ہوئے پسٹل سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا بھلوال صدر پولیس نے قتل کے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے عدنان اور رمضان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :