وزارت داخلہ پنجاب نے فورتھ شیڈولڈ فہرست سے نام نکلوانے کی تین اپیلیں مسترد کر دیں

ہفتہ 26 مئی 2018 21:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) وزارت داخلہ پنجاب نے فورتھ شیڈولڈ فہرست سے نام نکلوانے کی تین اپیلیں مسترد کر دیں، سیٹلائٹ ٹائون کے عرفان شبیر، عمر فاروق اور فروکہ محمد سبطین کی جانب سے رجوع کرنے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے سے از سرنو نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تجاویز طلب کی تھیں، جس پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد متذکرہ شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں نکالنے کی مخالفت کی گئی جس پر گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تینوں اپیلیں مسترد کر کے ان کی نگرانی بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :