سرگودھا:سابقہ ادوار میں دریائی بندوں کی تعمیر و مرمتی کاموں میں کروڑوں روپے کی سنگین بدعنوانیوں کی فائلیں داخل دفتر

ہفتہ مئی 21:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سابقہ ادوار میں دریائی بندوں کی تعمیر و مرمتی کاموں میں کروڑوں روپے کی سنگین بدعنوانیوں کی فائلیں داخل دفتر کرنے کے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں محکمہ انہار کی ایکسپرٹ کمیٹی کے اعتراض کے باوجود بھکر فلڈ بند کو سیلاب سے بچانے کیلئے دریائے سند ھ کا کٹائو ظاہر کرکے 18کروڑ روپے فرضی مرمت کے نام پر نکلوائے گئے جبکہ اسی طرح الووالی کے مقام پر دریائی بند کی تعمیر کیلئے 35کروڑ روپے کا ٹھیکہ ایک اعلی آفیسر کی سفارش پر دیا گیا اور بعدازاں اس کا بجٹ مزید38فیصد ریوائزڈ کردیا گیا اسی طرح دریائی بندوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبوں میں بھی سرکاری وسائل کو بے دریغ نقصان پہنچایا گیا ،یہ سلسلہ اور مبینہ کرپشن کی انکوائری کی فائلیں دبانا معمول بنا ہوا ہے ، اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے پٹیشن سیل کو موصول سورس رپورٹ کے تناظر میں خفیہ اور اعلانیہ چھان بین شروع کر دی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :