سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں مسافروں بسوں کے عملہ اور مین شاہرائوں پر قائم ہوٹلوں کی انتظامیہ نے گٹھ جوڑ کر کے مسافروں کو لوٹنا متعدد عوامی شکایات کے باوجود بدستور جاری و ساری

ہفتہ 26 مئی 2018 21:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں مسافروں بسوں کے عملہ اور مین شاہرائوں پر قائم ہوٹلوں کی انتظامیہ نے گٹھ جوڑ کر کے مسافروں کو لوٹنا متعدد عوامی شکایات کے باوجود بدستور جاری و ساری ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں، وزیر اعلی شکایت سیل سے رجوع کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملہ نے ملی بھگت کر کے مخصوص ہوٹلوں پر گاڑیاں روک لی جاتی ہیں جہاں انتظامیہ عملے اور ڈرائیور کو فری کھانا کے علاوہ منافع میں سے دس فیصد ادا کرتی ہے جبکہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء تین گنازائد نرخوں پر فروخت کی جاتی ہے ، مسافروں کو مجبوراسو روپے والی چیز تین سے چار سو روپے میں خریدنا پڑتی ہے ، اوراگر کوئی مسافر احتجاج کرے تو اس کے ساتھ انتہائی غلط رویہ اختیار کرتے ہوئے دھمکیاں تک دی جاتی ہیں، جس پر ڈائریکٹر شکایت سیل نے ضلعی سربراہان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کی شکایات پر فوری عملدرآمد کی رپورٹ بھجوانے کا کہاہے۔