خاتون ڈاکٹر سے بدتمیزی کرنے پر باپ اور بیٹے جبکہ ایک اور خاتون کو فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمات درج

ہفتہ 26 مئی 2018 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) کوہسار پولیس نے خاتون ڈاکٹر سے بدتمیزی کرنے پر باپ اور بیٹے جبکہ ایک اور خاتون کو فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرن شبانہ سلیم نے کوہسار پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد اقبال اور اسکے بیٹے عمر اقبال نے اسکے ساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ہیں جبکہ کوہسار پولیس کو ہی ثنائن بشیر نے بتایا کہ سیلم مغل اور انیل مغل نین فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیںن ہیں ۔ پولیس نے متاثرہ خواتین کی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے چارون ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔۔

متعلقہ عنوان :