کراچی: کنگال کے ایم سی کا مالدار آفیسر منظر عام پر آگیا

سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم سی کے ملازم مسعود عالم کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم۔انکشافات سامنے آگئے

ہفتہ 26 مئی 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) کنگال کے ایم سی کا مالدار آفیسر منظر عام پر آگیا، سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم سی کے ملازم مسعود عالم کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم۔انکشافات سامنے آئے ہیں،ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسعود عالم محکمہ جنگلات کا ملازم تھا جو کہ ڈیبوٹیشن پر کے ایم سی آیا۔مگر پھر واپس محکمہ۔

جنگلات نہیں گیا جبکہ 14 برس کے دوران مسعود عالم نے 40 سے زائد بیرون ملک دورے کئے۔

(جاری ہے)

مسعود عالم کے خلاف ایک آفیسر کی شکایات پر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت سے مسعود عالم کے سروس ریکارڈ سے متعلق جواب مانگا تھا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں قرار دیا تھا کہ بتایا جائے کہ مسعود عالم کے ایم سی کے ملازم ہیں یا محکمہ فوڈ کے ملازم ہیں۔

جس پر سندھ حکومت نے کے ایم سے سے مسعودعالم کا ریکارڈ مانگا تاہم کے ایم سی کو اس حوالے سے پانچ خطوط لکھنے کے باوجود سندھ حکومت کو کوئی جواب نہیں ملا۔جبکہ محکمہ بلدیات نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کے ایم سی مسعود عالم کا سروس ریکارڈ نہیں دے رہا ہے۔دوسری جانب کے ایم سی حکام کا کہنا ہے ،مسعود عالم سے متعلق جاری تحقیقات میں حکومت سندھ سے تعاون کررہے ہیں۔#