سیشن کورٹ نے سابق ایم پی اے سیمل راجہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 26 مئی 2018 21:22

سیشن کورٹ نے سابق ایم پی اے سیمل راجہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے سابق ایم پی اے سیمل راجہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے سابق سینٹر پری گل آغا کی درخواست پر اعت کی۔ عدالتی حکم پر گزشتہ روز دن گیارہ بجے سیمل راجہ پیش نہ ہوئی جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیمل راجہ کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بشارت راجہ شوہر کے خلاف سیمل نے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔جھوٹے الزامات سے شوہر اور میری شہرت متاثر ہوئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کریمنل نوعیت کی کارروائی کرنے کا حکم دے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیمل راجہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :