Live Updates

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کو بروقت سینسر کے لیے پیش کردیا جائے۔ چیئرمین فلم سینسر بورڈسندھ

ہفتہ 26 مئی 2018 21:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) چیئرمین فلم سینسر بورڈسندھ خالد بن شاہین نے عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو تجویز دی ہے کہ وہ اپنی فلمیں بروقت سینسر کے لیے پیش کردیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خاص طور پر عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کے پروڈیوسرزسے کہا ہے کہ وہ اپنی فلمیں جلد از جلد سینسر زپری ویو کے لیے پیش کردیں کیونکہ عموماً رمضان کے آخری عشرے میں فلموں کا رش بڑھ جاتا ہے جس سے بورڈ ممبران پر کام کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی چیئر مین شپ کے دور میں سنیما ٹریڈ اور فلم انڈسٹری کے لیے بہتر خدمات سر انجام دے سکوں اور فلم میکرز کو سینسر شپ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئر مین فلم سینسرز بورڈسندھ نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کی کامیابی کے حوالے سے ان کے میکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :