راولپنڈی پولیس میںمتعدداہلکاروں کے تبادلوں کا حکم

ہفتہ 26 مئی 2018 21:24

راولپنڈی26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے متعدد پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر پی اوراولپنڈی نے سب انسپکٹر حسنات احمد کو ضلع اٹک سے ضلع راولپنڈی سب انسپکٹرمحمد ارشد اور سب انسپکٹر ساجد محمود کو ریجنل آفس سے ضلع راولپنڈی جبکہ پولیس کالج سہالہ سے بصورت تبادلہ ریجنل آفس آنیوالے اے ایس آئی سہیل خان، خورشید احمد اور کامران الہی کا تبادلہ ضلع اٹک کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :