غیر قانونی گیس ری فیلننگ کرنے ، ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں6ملزم گرفتار

ہفتہ 26 مئی 2018 21:24

راولپنڈی26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داروں،غیر قانونی گیس ری فیلننگ کرنے والوں اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزم کو گرفتار کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ندیم اور شیر علی ،تھانہ وارث خان پولیس نے غیر قانونی گیس ری فیلننگ کرنے پر ریاست اور بلال جبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے شیراز اور ارشاد کو ون ویلننگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے 02عدد موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔