ای لون کے تحت رجسٹریشن کرانیوالے کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی کا آغاز
گجرات کے 453کسانوں کو سمارٹ فونز حاصل کر سکیں گے ،ابتدائی طور پر 28کسانوں کو سمارٹ فونز فراہم کر دیے گئے ہیں
ہفتہ 26 مئی 2018 21:25
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کسانوں کو سمارٹ فونز سے بہتر طریقے سے فائد ہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں ٹیلی فون کمپنی کا آفس بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں کمپنی کے نمائندہ کسانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔
انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات میں ابتک کسان کارڈ کیلئی52067کسانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، بلا سود قرضو ں(ای لون) کیلئے 4546کسان دفتر کا وزٹ کر چکے ہیں،4284نے رجسٹریشن کرائی ہے اور مجموعی طور پر1123کسانوں کو 88.9ملین روپے کے بلا سود قرض جاری کئے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران مجموعی طور پر 22225مقامات سے زرعی زمینوں کے نمونہ جات ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری بھجوا چکے ہیں جنکا ڈیٹا آن لائن دستیاب ہوگا، کیمسٹ نے زمینوں اور پانی کے مجموعی طو ر پر 19ہزارسے زائد نمونہ جات کے ٹیسٹ کرکے کسانوں کو بہتر پیداوار کیلئے مفید مشورے دیے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ زراعت ڈیپارٹمنٹ کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، اوور چارجنگ، جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت سمارٹ فونز حاصل کرنیوالے کسانوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ اد اکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.