گجرات، مختلف اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7 گرانفروشوں پر 6500ہزار روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 26 مئی 2018 21:25

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سپیشل پرائس مجسٹریٹ شیخ خالد سلیم نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران مختلف اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7 گرانفروشوں پر 6500ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اے ڈی سی جی/سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے دیونہ منڈی اور شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 50ریڈ کئے اس دوران پھل، کھجوریں، اور دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 7دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :