کوئٹہ،موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے دور کی کارکردگی جھانکھیں ،بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 26 مئی 2018 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وصوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کے امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام کئے ہیں موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے دور حکومت کی کارکردگی جھانکھیں دیکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جائیں گے سی پیک منصوبے سے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ یہاں کے عوام کرے گی یہاں کے مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے عوام کو دھوکہ دینے کی بھر پور کوشش کی اور اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان کو روزگار کے مواقع دینا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری تھی مگر بد قسمتی سے سیاسی جماعتوں نے اپنا فریضہ حق ادا نہیںکیا جس کی وجہ سے آج یہاں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس وقابل عمل اقدامات اٹھائے گی پارٹی میں خدمات سرانجام دینے والے کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینگے روایتی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو نظرانداز کر کے یہاں کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے سی پیک خطے میں معاشی واقتصادی تبدیلی کا اہم منصوبہ ہے عدم توجہ کے باعث یہاں کے عوام کو افادیت سے بہر مند ہونے کے لئے تیار نہیں ہے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقوں کی فراہمی اور قومی دھارے میں شامل کرنے کے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :