معمولی تکرار پر چار مسلح افراد کا رشتہ دار محمد امیر کے گھر پر دھاؤ، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جان بحق

ہفتہ مئی 21:27

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) معمولی تکرار پر چار مسلح افراد کا رشتہ دار محمد امیر کے گھر پر دھاؤ، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جان بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی،، ملزمان فرار، پولیس تھانہ کالا نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق چاہ حضرت والا ڈڈو موڑپر محمد امیر ولد غلام حسین اپنے عزیز کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ھوا تھا کہ اسی اثناء میں موٹرسائیکل پر سوار عمران عرف مانی، حسین ، عبدالرشید اور ایک نامعلوم شخص مسلح کاشنکوف آئے اور کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں محمد امیر اور محمد انور شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر لیاگیا جہاں پر محمد امیرزخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا جبکہ محمد انور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دونوں فریقین کے درمیان دو روز قبل مقتول محمد امیر کے بھانجے نادر اور عمران عرف ما نی چانڈیہ کے درمیان معمولی اشو پر لڑا ئی ہو ئی تھی جس کا بدلہ لینے کیلئے عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر حملہ کیا پولیس تھا نہ کا لا کے ایس ایچ او اظہر چوھدری نے بتایا کہ مقتول کے بہنوئی سجاد کی مدعیت پر ملزمان عمران وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلدہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا