حیسکو انتظامیہ کی جا نب سے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے،سیاسی و مذہبی رہنما

ہفتہ 26 مئی 2018 21:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) مجلس عمل اہل سنت وجما عت پاکستان سندھ کے جنر ل سیکر یٹر ی حمیل سید جمیل احمد فاروقی تو صیفی ، پاک سر زمین پارٹی ایلڈرزونگ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے انچارج محمد یوسف شیخ ، نیشنل ایکشن کمیٹی سندھ کے چیئر مین رسول بخش سموں،طب اسلامی کو نسل پاکستان سندھ کے چیئر مین حکیم عبد الر شید قر یشی ،پر وفیسر ڈاکٹر محمد اخلاق ،حکیم ڈاکٹر محمد شریف ودیگر نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ حیسکو انتظامیہ کی جا نب سے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے،پورا سندھ حیسکو چیف ،حیسکو ڈائر یکٹر ایڈمن ،حیسکو کے اعلیٰ افسر ان وعملے کی وجہ سے ذہنی اذ یت کے ساتھ ذہنی طو رپر مفلو ج ہو گیا ہے، انہو ںنے کہا کہ کتنے افسو س کا مقام ہے اور ظلم کی انتہا کہ امر یکن کو اٹر ،شفیق کا لو نی ، لیا قت اشر ف کا لو نی اوراس سے ملحقہ علا قے 15روز سے بجلی جیسی بنیادی ضر ورت سے محر وم ہیں، بجلی نہ ہو نے کے سبب پا نی بھی حا صل کر نا نہ ممکن ہے عوام پا نی کی بو ند بو ند کو تر س گئے ہیں بیما ر بچے ،کمز ور ،ضعیف المعر لو گ ذہنی اذ یت اور کر ب میں مبتلا ہیں ،انہو ںنے چیف جسٹس آف پاکستان سپر یم کو رٹ ،آرمی چیف جنر ل قمر جا وید با جو وہ، ڈی جی رینجر ز سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ امر یکن کو اٹر ز ،شفیق کا لو نی ،لیا قت اشر ف کا لو نی کے مکینو ں کی داد رسی کر یں تاکہ کہیں امن و امان کا مسئلہ پید ا نہ ہو جا ئے ۔