جنرل بس سٹینڈ میں تمام تر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 26 مئی 2018 21:28

گوجرانوالہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ (لاڑی اڈا)میں تمام تر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تا کہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی آراء اور تجاویز سوموار تک ہر صورت فراہم کریں تا کہ مسافروں کے وسیع تر مفاد میں اسے اپ گریڈ کیا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کو کیٹیگری C کلاس سے Bکرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)زاہد اکرام ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائو سہیل اختر ،ڈی ایس پی ٹریفک محمد وقار ،ڈی ایس پی پولیس ہیڈ کوارٹرمحمد نواز،محمد طارق قریشی ،ضلع کونسل کے افسران اور ٹرنسپورٹر فیڈریشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کونسل کے نمائندہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کارپوریشن نے جنرل بس سٹینڈ کی وصولیوں کے حوالے سے 2017میں ٹیک اوور کیا اور تا حال کنٹرول ان کے ہاتھ ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کارپوریشن کے نمائندوں کو کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر مسافروں کے لیے مفت دستر خواں کے لیے جگہ کی نشاندی کی جائے تا کہ وہاں مستقل طور پر پورا سال فری دستر خوان لگایا جا سکے ۔اجلاس میں دوکانوں اور اڈہ پرچی فیس کی وصولیوں سے متعلق بھی امور زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :