مختلف حادثات میں ایک عورت سمیت چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

ہفتہ 26 مئی 2018 21:28

قصور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) قصور اور گردونواح میںمختلف حادثات میں ایک عورت سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چھ افرا د زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کیمطابق رائیونڈ سے قصور بسواری موٹر سائیکل آتے ہوئے علی ،عطاء الرحمن ،ارسلان اور افتخار کھارہ چونگی کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجہ میں عطااء لرحمن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باقی تینوں شدید مضروب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح راجہ جنگ کے رہائشی جوکہ بسوں میں ٹھنڈا پانی بیچتے ہیں نہر کے قریب لگے نلکوں سے پانی بھر کر رکشے پر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالی نامعلوم تیز رفتار بس نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔چھانگا مانگا میں اسلم اپنی بیوی نسرین کے ہمرابسواری موٹر سائیکل جارہے تھے کہ ہیڈ برج کے قریب سامنے سے آنیوالے تیز نامعلوم رفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں نسرین بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا شوہر اسلم شدید زخمی ہوگیا، جبکہ پتوکی میں چالیس سے پینتالس سالہ شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے کراچی تیزگام کی زد میں آکر دم توڑ گیا۔