بہترین کارکردگی پرمنیجر ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے نقدانعام اورسرٹیفکیٹ تقسیم

ہفتہ 26 مئی 2018 21:28

ملتان۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر منیجر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وجیہہ رسول کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے لاہور سیکرٹریٹ میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران وجیہہ رسول کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 1لاکھ روپے نقدانعام سے نوازا، وجیہہ رسول جنوبی پنجاب کی واحد خاتون آفیسر ہیں جنہیں بہترین کارکردگی پر انعام دیا گیا ۔

وجیہہ رسول نے بطور منیجر ورکنگ ہاسٹل رحیم یار خان اور ملتان میں سرکاری خدمات انجام دیتے ہوئے ملازمت پیشہ خواتین اور گھریلو خاتون ملازمین کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے۔ ان کی تعیناتی کے دوران ضلع ملتان لیڈی کونسلز کی تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے بھی پنجاب بھر میں نمایاں رہا۔