کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 26 مئی 2018 21:31

وہاڑی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عطائیوں کی وجہ سے بے شمار بیماریاں پھیل رہی ہیں ،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدرات کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ، ڈاکٹر احمد نواز، روبینہ تاج، ڈرگ انسپکٹر بھی مو جو دتھے، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ انسانی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے، حکو مت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو صحت کی بہتر ین سہو لیات میسر آ رہی ہیں لو گوں کو چاہے کہ وہ عطا ئیوں کے پاس نہ جائیں بلکہ ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے ہی رجو ع کیا جائے ،اجلاس میں 36کیسز زیر بحث لائے گئے جن میں سے 10کیسز ڈرگ کو رٹ کو ریفر کر دیئے گئے اور با قی کیسز کو زیر مشاہد ہ رکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :