ریٹرننگ آفیسرز نے ضلع ایبٹ آباد کے عام انتخابات کیلئے سیشن کورٹ ایبٹ آباد میں حلف اٹھا لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز نے حلف اٹھا لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ ایبٹ آباد کے میٹنگ ہال میں ریٹرننگ افسران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوفیہ وقار خٹک نے بطور ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد برائے انعقاد عام انتخابات 2018ء، متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے بمطابق شق جات الیکشن ایکٹ 2017ء الیکشن رولز کے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ریٹرننگ آفیسر برائے حلقہ این ای15 احمد افتخار، حلقہ این ای16 نثار محمد خان، حلقہ پی کی36 کیلئے زعیم احمد، پی کے 37 کیلئے نوید احمد، حلقہ پی کی38 کیلئے عمر عظمت اور پی کے 39 کیلئے سردار جواد نے شرکت کی۔ این اے 15 سے محمد تنویر، حلقہ این اے 16 ارشد پرویز، محمد علی، پی کی36 کیلئے جاوید خان، پی کے 37 کیلئے عمران الله اور افتخار احمد، حلقہ پی کی38 کیلئے محمد عثمان اور ڈاکٹر عنایت الرحمن جبکہ پی کی39 کیلئے سردار محمد نواز اور افتخار علی شاہ نے بحیثیت اسسٹنٹ آفیسرز شرکت کی۔