تورغر پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:31

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) تورغر پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل ضلع تورغر کے علاقہ ڈوبا بالا میں معمولی تکرار پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ اور چھریوں کے وار سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایس پی شعبہ تفتیش زین خان کے مطابق پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون سمیت تینوں افراد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :