ایس ایچ او تھانہ غازی نے ذیشان نامی شخص کو گرفتار کر کے قبضہ سے 810 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شمروز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی نعمان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ذیشان ولد ممتاز خان سکنہ خاموش کالونی غازی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 810 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

نعیم خان ولد محمد سلیم سکنہ صوابی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 415 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ نصیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ مبین بانڈہ غازی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 380 گرام چرس برآمد، ظہیر عباسی ولد پیر خان سکنہ مبین بانڈہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 395 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :