مولانا سید ہدایت الله شاہ کا متحدہ مجلس عمل کا صدر بننا انتہائی خوش آئند ہے، سید رحمت شاہ

ہفتہ 26 مئی 2018 21:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام یوسی شوہال معز الله کے امیر سید رحمت شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ کا متحدہ مجلس عمل کا صدر بننا انتہائی خوش آئند ہے، ان کی قیادت میں ایم ایم اے ضلع مانسہرہ میں مضبوط اور فعال ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ان کو متحدہ مجلس عمل مانسہرہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے مخالفین پریشانی سے دو چار ہیں اور 2018ء کے الیکشن میں ایم ایم اے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔