فاٹاانضما م ، محب وطن قوتوں اور جمہوریت کی فتح ہے، پیر اعجاز ہاشمی

برطانوی دور کی ناپسندیدہ یاد گارایف سی آ ر سے نجات حاصل ہوگئی ہے ، مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان

ہفتہ 26 مئی 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ فاٹا کے پاکستان میں انضمام سے قبائلی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ برطانوی دور کی یاد گارہ ظالمانہ ایف سی آر سے نجات بھی حاصل ہوگئی ہے۔ خطے کے محب وطن عوام کے لئے ترقی کے راستے کھل جائیں گے ۔

دہشت گردی ، جہالت اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

جنہوںنے فاٹا کے انضمام میں دلچسپی لی ، بروقت اور اچھے فیصلے کئے اور تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن اور ملکی سلامتی کا تقاضا تھا کہ خطے کے تمام طبقات کو ترقی کے یکساں حاصل ہوں تاکہ وفاق پاکستان مضبوط ہو اور عوام خوشحال ہوں ۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ فاٹا کی ایجنسیوں کی پاکستان میں باضابطہ انضمام محب وطن قوتوں اور جمہوریت کی فتح ہے۔جو خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ برطانوی دور کی ناپسندیدہ یاد گارایف سی آ ر سے بھی نجات حاصل ہوگئی ہے۔ اب لوگ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں گے اورصوبائی اسمبلی میں بھی وقت آنے پر اپنی آواز بلند کرسکیں گے۔