پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا11اضلاع میں عطائیوں پر کریک ڈائون،مزید146 اڈے سیل

433علاج گاہوںپر چھاپے ،139 عطائیوںنے عطائیت چھوڑکردوسرے کاروبار شروع کر دیے

ہفتہ 26 مئی 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ دوروزمیں146عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نی11 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میںقصور،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پاکپتن ،بہاولنگر،وہاڑی،لیہ ،راولپنڈی،سیالکوٹ، سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں433علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی146پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ 20اڈے لیہ میں بند کیے گئے ،جبکہ دوسرے اضلاع قصورمیں17،شیخوپورہ16،راولپنڈی15،پاکپتن اور سرگودھا ہر ایک میں 13،بہاولنگر اور سیالکوٹ ہر ایک میں 12،لاہور 11اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10عطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے ہیں۔ مزیدبرآںاعدادوشمار کے مطابق 433میں سی139 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔