ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ن لیگی حکومت نامکمل منصوبوں کا افتتاح کررہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر لیا جانے والا ٹیکس غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔

قوم میں شعور بیدار ہو چکا ہے۔اب ووٹ سیاسی ڈرامہ بازوں کو نہیں ملے گا۔شریف خاندان نے کرپشن سے ملک کا قیمتی پیسہ کھایا ہے۔نواز شریف نے سزا کو قریب محسوس کرتے ہوئے ملکی بدنامی کی سازشیں شروع کررکھی ہیں۔قوم کا لوٹا ہوا پیسہ شریف خاندان سے واپس لیا جائے۔ آل شریف کمیشن کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

خادم اعلی کا ہر منصوبہ کرپشن میں سب سے اعلیٰ ہے۔

نواز شریف اور شہباز شریف قوم کو بیوقوف بنانا چھوڑیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کے چیئرمین صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قانون ختم نبوت پر راجہ ظفر الحق کب شائع ہو گی۔نواز شریف سیاست کا متروک کردار بن چکا ہے۔ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ اور تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔

نواز شریف مسلسل پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگا کر ریاست سے بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ قوم یکم جون کو کرپٹ مافیا کے اقتدار کے خاتمے پر یوم نجات منائے گی۔ الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔درود و سلام پر پابندی، ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے۔قوم دین بیزار عناصر کو پہچان چکی ہے۔