صوابی میں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف وادی تالاش دیرلویر میں ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ ،واقعے کی تحقیقات کے لئے جو ڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

ہفتہ 26 مئی 2018 21:48

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) صوابی میں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف وادی تالاش دیرلویر میں ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ ،واقعے کی تحقیقات کے لئے جو ڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج صو ابی کی عدالت سے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ہمایون خان کو باعزت بری کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کے رشتہ دار جیل سے زیارت تالاش لار ہے تھے کہ صو ابی انٹر چینج پر مسلح افراد کی اند ھا د ھند فائرنگ سے ماموںبہادر خان اف تالاش دیر لوئراور بھانجا ہمایون خان اف گلو ڈھیرے صوابی موقع پر جاں بحق جبکہ دوافراد شدید ز خمی ہو گئے ،مذکورہ واقعے کے خلا ف مقتولین کے ور ثاء نے یتیم ہونے والے بچوں کے ہمراہ خٹ کلے تالاش میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااور صو ابی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ،اس موقع پر خطا ب میں حاجی علی خان ودیگر نے کہا کہ تین سال جیل میں گزارنے کے بعد عدالت نے ملزم کو باعزت بری کیا تھا ،جیل سے گھر تک واپسی کے لے مقامی پولیس کو سیکورٹی کی درخواست دی،مگرپولیس ہمیں مین روڈ پر بے یارومددگار چھوڑ کر چلی گئی ، علی خان نے الزام لگا یاکہ نامزد ملزمان نے آتشی اسلحہ سے فایرنگ کرکے میرے سامنے بھائی اور بھتیجے کوقتل کرکے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور گور نر خیبر پختون خواہ سے مذکورہ واقعے کی جوڈیشنل انکوایری کرانے اور آیف آئی آر میں نامزد ملز مان قیصر ،سلمان،شیر زمین وغیرہ کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی