ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کے درمیان چپقلش اورخلفشار کوہوادی جارہی ہے،رہنما ایم ایم اے بہاول پور

ہفتہ مئی 21:48

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع بہاول پور ڈاکٹر محمد اشرف،جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کے درمیان چپقلش اورخلفشار کوہوادی جارہی ہے۔عدالتی فیصلوں کو ’میں نہ مانوں‘کی پالیسی سے خوفناک تصادم کی راہ ہموار ہوگی جس سے ملک وقوم کو محفوظ رکھنا ممکن نہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمت و دانشمندی کے ساتھ فیصلے کیے جائیں،،پاکستان ہے تو سب کچھ ہے اگر ملک نہیں تو کچھ بھی نہیں۔۔پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور دفاع کوداؤ پر لگانے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ووٹ،ووٹر اورپارلیمنٹ کی توقیر میں اضافہ جمہوریت کا اصل حسن ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات قریب آتے ساتھ ہی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

جو لوگ اپنی پارٹیوں اور نظریے سے وفادار نہیں وہ ملک وقوم کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں ۔ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔تمام ترخدشات کے باوجود جمہوریت کوپنپنے کاموقع ملنا چاہئے۔کچھ لوگوں کاایجنڈاہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔حقیقت یہ ہے کہ ایسے عناصر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے جمہوریت کوپٹری سے اتارناچاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ 2018کے عام انتخابات میں عوام متحدہ مجلس عمل کی دیانتدار،باکردار اور جراتمند قیادت کو کامیاب کرائیں۔عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے۔سیکولر اور لبرلزجماعتوں نے ملک وقوم کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیا،اب وقت آگیا ہے کہ ان سے نجات حاصل کی جائے۔