بہاول پور،دوملزمان کو چار چار بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم

ہفتہ 26 مئی 2018 21:48

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) انسدادِ دہشتگردی عدالت کی طرف سے ملزمان کو چار، چار بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم۔تفصیل کے مطابق مقدمہ نمبر 96/17 زیردفعہ (ای) 365, 302, 7-ATAتھانہ سول لائن درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش انسپکٹر شیخ وسیم نے کی۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے ملزمان کاشف اور ضمیر جنہوں نے بارہ سالہ محمد عدیل نامی بچے کو برائے تاوان اغواء کیا اور بعد ازاں قتل کرنے کے بعد پھینک دیا۔جس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں چلتا رہا جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو چار، چار بار سزائے موت اور 2،2 لاکھ روپے جرمانہ کیا اور مزید 5 لاکھ روپے ورثاء کو بھی ادا کرنے کا حکم سنایا۔

متعلقہ عنوان :