گگو منڈی،آ ڑھتی کے گودام سے پاسکو کا باردانہ برآ مد ہونے پر مقدمہ درج،بو ریاں جاری کرنے والے سینٹر انچارج کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے کاشتکاروں کا مطالبہ

ہفتہ 26 مئی 2018 21:48

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) آ ڑھتی کے گودام سے پاسکو کا باردانہ برآ مد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔بو ریاں جاری کرنے والے سینٹر انچارج کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے کاشتکاروں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پاسکو سنٹر گگو منڈی امجد اقبال نے جہانگیر احمد پٹواری اور چوکیدار فقیر محمد کے ہمراہ چک نمبر 187۔ای۔

(جاری ہے)

بی میں اللہ دتہ مسیح کی دکان پر چھاپہ مارا تو وہاں سے ٹریکٹر پر لوڈ پاسکو کے مارکہ والی 101بوری گندم سے بھری ہوئی ملیں چھاپہ مار ٹیم نے مذکورہ بوریاں اور ٹریکٹر ٹرالی تھانہ گگو منڈی پہنچا کر 3/6پنجاب فوڈ سٹف کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ۔اس موقع پر موجود کاشتکاروں نے حکومت اور D.Gایف۔آ ئی ۔اے سے مطالبہ کیا کہ پاسکو کی خالی بوریاں زمیندار کی بجائے آ ڑھتیوں کو دینے والے سنٹر انچارج اور ضلعی انچارج کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :