صدر مملکت ممنون حسین نے عام انتخابات 2018 کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں میں سے 25 جولائی کی تاریخ کو چن لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 20:38

صدر مملکت ممنون حسین نے عام انتخابات 2018 کی تاریخ کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے عام انتخابات 2018 کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 2018 کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات 2018 کی حتمی تاریخ کا اعلان صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تین تاریخیں تجویز کی گئی تھیں۔ اب صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں میں سے 25 جولائی کی تاریخ کو چن لیا ہے۔ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاوس کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے وزیراعظم ہاوس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کی سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ کافی عرصے سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ ملک کے موجودہ کشیدہ سیاسی حالات کے باعث عام انتخابات یا تو ملتوی ہو جائیں گے یا تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے ملک کی تمام  بڑی سیاسی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہیئں۔ اب صدر مملکت نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔