شریف خاندان نے سیاست ہی کرپشن کرنے کیلئے کی،سیدنیئرحسین بخاری

گوالمنڈی میں چار مرلے کے مکان میں رہنے والے خاندان نے اس قدر جناتی معاشی ترقی کیسے کی ،وفد سے گفتگو

ہفتہ 26 مئی 2018 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی بنیاد ضیاالحق نے رکھی، شریف خاندان نے سیاست ہی کرپشن کرنے کیلئے کی۔ دنیا حیران ہے کہ گوالمنڈی میں چار مرلے کے مکان میں رہنے والے خاندان نے اس قدر جناتی معاشی ترقی کیسے کی۔ ہفتہ کے روز پارٹی سیکریٹریٹ میںپارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور کرائم جاتی امراء کے شریفوں کا شیوا رہا ہے۔

ماڈل ٹائون سانحہ شہباز شریف کے خلاف مضبوط مقدمہ ہے۔ اتنے بڑے قتل عام کے باوجود شہباز شریف کا گرفتار نہ ہونا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر قائم رہنا قانون اور انصاف پر بیہودہ طنز ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نواز شریف کو ابھی اعمال کی سزا نہیں ملی اس لئے سچ اور قانون کو چیلنج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ مافیا اقتدار میں ہوتا ہے تو فرعون بن جاتا ہے۔ اقتدار سے باہر ہو تو مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ نواز شریف نے سیاست میں بھی دہشتگردی کی۔ اپنے چہیتے پولیس آفیسر رانا مقبول کو آئی جی پولیس سندھ بنا کر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی میگا کرپشن کے تمام راز فاش ہو چکے اس لئے دونوں بھائی نزع کے عالم میں ہیں۔