اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کی کھلی کچہری 4جون کو ہوگی

ہفتہ 26 مئی 2018 21:58

کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اکاؤٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہر ماہ کی طرح اگلے ماہ کی کھلی کچہری 04جون 2018 بروز سوموار صبح 11:00 بجے اے جی آفس میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

لہٰذا تمام وہ ملازمین اور پنشنرز جن کاکوئی دیرینہ مسئلہ ہو وہ درخواست سمیت دفتر اے جی بلوچستان تشریف لائیں تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ ہوسکے مزید برآں ماہ رمضان کے باعث کھلی کچہری اے جی آفس کی عمارت کے اندرا کاؤٹنٹ جنرل بلوچستان کے دفتر میں منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :