آسٹریلیا کو دنیا کی پیشہ ور ترین، دیانت دار اور نمبر ایک ٹیم بنانا ہدف ہے، جسٹن لینگر

ہفتہ مئی 21:58

آسٹریلیا کو دنیا کی پیشہ ور ترین، دیانت دار اور نمبر ایک ٹیم بنانا ..
برسبین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے ٹیم کو دنیا کی پیشہ ور ترین، دیانت دار اور نمبر ایک ٹیم بنانا ہدف ہے۔ رواں سال مارچ میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر کپتان سٹیون سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک برس جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے، دورے کے دوران ہی ٹیم کوچ ڈیرن لی مین بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم برسبین میں آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم مشکل دور سے گزر رہی، عوام اور شائقین کے اعتماد کی بحالی اور عزت پانے کیلئے کھلاڑیوں کو میدان اور میدانوں سے باہر اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا، میں جانتا ہوں کہ ٹیم کو انگلش میڈیا اور اس کی عوام کے تندوتیز سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہماری تمام تر توجہ کرکٹ پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کو دوبارہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :