ضلع ٹنڈوالہ یار کے آبادگاروں نے اپنی زرعی زمینوں پر پانی ناملنے کے خلاف ضلع ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں انوکھے احتجاج

ہفتہ 26 مئی 2018 21:59

ْٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ضلع ٹنڈوالہ یار کے آبادگاروں نے اپنی زرعی زمینوں پر پانی ناملنے کے خلاف ضلع ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں انوکھے احتجاج کرکے سندھ حکومت تک اپنے احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی تاکہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں آبادگاروں کی جانب سے ہونے والے انوکھے احتجاج کو حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی کے افسران اخبارات ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھیں اور ضلع ٹنڈوالہ یار آبادگاروں پر ترس کھاکر ان کی زرعی زمینوں پر پانی معیا کراسکیں مگر ان انوکھے احتجاجوں کے باوجود بھی حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے آبادگاروں کو پانی معیا نہیں کیا گیا جس سے اب آبادگاروں کی امیدیں کم ہوتی جارہی ہیں جس سے آبادگار مایوسی کا شکار ہورہے ہیں آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے ہماری زرعی زمینو ں کو ملنے والا پانی بند ہے جس کی وجہ سے ہماری زمین بنجر سے بنجر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پانی کے حصول کے لئے متعدد بار احتجاجی مظاہرے اور محکمہ آبپاشی کو درخواستیں بھی لکھی مگر اس پر کوئی نظر سانی نہیں کی گئی جس کے بعد ہم نے حکومت سندھ محکمہ آبپاشی کے افسران کی توجہ اپنی جانب کرنے کے لئے انوکھے احتجاج کئے ہماری جانب سے کئے گئے انوکھے احتجاج میں ہم نے محکمہ آبپاشی کے افسران کا علامتی جنازہ نکالا ، خونی ماتم کیا ، سپیرے کو بلاکر ہم نے سانپ کے آگے بین بجائی ، مویشیوں کی طرح گھاس کھایا ، خواجہ سرائوں کو احتجاج میں شامل کرکے انہیں محکمہ آبپاشی کا فرضی افسر بناکر اس کے سامنے ہم نے اپنے مسائل رکھے جبکہ ہم نے کئے جانے والے انوکھے احتجاج میں اپنے آپ کو زنجیروں سے قید بھی کیا اور اپنے گلوں میں سوکی روٹی ڈالی جبکہ ہم نے پانی کے مٹکے اور دیگر برتن بھی احتجاج کے دوران توڑے مگر یہ سب کرنے کے باوجود بھی حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے تاحال تک ہمیں ہماری زرعی زمینوں کے لئے پانی معیا نہیں کیا گیا انہوں نے بتایا کہ پانی کے حصول کے لئے ہم نے ہر طریقے اپنائے مگر ہمیں پانی نہیں مل سکا ضلع ٹنڈوالہ یار کے آبادگاروں نے حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی کے اس ظالمانہ عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ضلع کے تمام آبادگار آنے والے الیکشن میں الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے اور کسی بھی سیاسی ، دینی ، جماعت اور آزاد امیدوار کو بھی ووٹ نہیں دیں گے انہوں نے بتایا کہ اس کے باوجود بھی ہمیں پانی نہیں ملا تو ہم خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر زمیداری الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر ہوگی ۔

#