شہدادکوٹ : بجلی کا کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گر کر نوجوان جاںبحق ہوگیا

ہفتہ مئی 21:59

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) شہدادکوٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گر کر نوجوان جاںبحق ہوگیا , موچی محلہ میں ریفریجریریٹرز اور ایئرکنڈیشنرز کا 25 سالہ نوجوان الیکٹریشن عمران بلوچ بجلی کے کھمبے پر چڑہ کر اپنی دکان کی تار لگا رہا تھا تھا تو اچانک کرنٹ لگنے کے باعث کھمبے سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا , اہل محلہ نے گرتے ہی فوری طور پر انکی جسد خاکی کو ہسپتال پنہچایا ڈاکٹرز کی جانب سے نوجوان کی موت کی تصدیق کے بعد ورثائ نعش گھر لے گئے , ہسپتال میں موجود اہل محلہ نے بتایا کہ نوجوان ریفریجریٹرز اور اے سیز کا الیکٹریشن تھا جو اپنی دکان کی بجلی کی تار لگا رہا تھا کہ کرنٹ لگنے کے باعث بجلی کے کھمبے سے گر کر جاںبحق ہوگیا , , متوفی نوجوان شہر کے لغاری محلہ کا رہائشی بتایا جاتاہے .۔

#

متعلقہ عنوان :